بھارتی ماڈل نیکتا دتہ کرینہ کے کزن ارمان جین کی ہیروئن بنیں گی
سیف علی خان کی پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم کی ہدایات امیتاز علی کے بھائی عارف علی دینگے فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہوگی
BEIJING:
بھارتی ماڈل نیکتا دتہ سیف علی خان کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم میں کرینہ کپورخان اور رنبیر کپور کے کزن ارمان جین کی ہیروئن بنیں گی۔
ہدایتکار امتیاز علی کے بھائی عارف علی ہدایات میں بنائی جانیوالی فلم کا میوزک معروف موسیقار اے آر رحمان ترتیب دیں گے جب کہ شوٹنگز جلد شروع کردی جائیں گی۔ اطلاعات کے مطابق جب فلم بنانا کا اعلان کیا گیا تو فلم ساز کی خواہش تھی کہ ارمان جو پہلی مرتبہ کسی فلم میں کام کررہے ہیں ان کے ساتھ کسی نئے چہرے کو لایا جائے اور اس سلسلہ میں پہلے یہ کہا جارہا تھا کہ ساؤتھ کی اداکارہ ڈیشکا سیتھ کو ارمان کی ہیرون بنایا جارہاہے اس کے بعد یہ افواہ بھی گردش کرتی رہی کہ ماڈل دیا پرمیشوران کو فلم میں سائن کرلیا گیاہے ۔ تاہم اب اطلاعات ملی ہیں کہ ماڈل نیکتا دتہ ارمان کے ساتھ بڑی اسکرین پر رومانس کریں گی ۔نیکتا دتہ جو پیشہ کے لحاظ سے ماڈل ہیں اور 2012 میں مس انڈیا کے فائنل تک رسائی حاصل کرچکی ہیں نے کہا ہے کہ مس انڈیا کے فائنل تک رسائی سے ٹی وی میزبان اور بالی ووڈ میں ایک اداکارہ کی حیثیت سے قدم رکھنا میرے لیے غیر متوقع ہونے کے ساتھ ساتھ دلچسپ بھی ہے۔
کیونکہ میں نے اپنی زندگی کے متعلق کبھی لمبے چوڑے منصوبے نہیں بنائے ۔ ہر چھوٹی کامیابی مجھے اگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے اور میں یہاں تک پہنچنے پر بہت خوش ہوں۔ ماڈلز کے بالی ووڈ میں آنے سے فیشن انڈسٹری کے ختم یا کم ہونے کے سوال پر نیکتا کا کہنا تھا کہ فیشن ایک بڑی انڈسٹری ہے اور اس میں ماڈلز کا انا جانا لگا رہتاہے اسی طرح فلم میں بھی اداکاراؤں کی آمد ہمشہ سے جاری ہے اور فیشن انڈسٹری کی ٹاپ ماڈلز اس میں ا پنا مقام بنا رہی ہیں ان کے بالی ووڈ میںآنے سے یہ تاثر لینا کہ فیشن انڈسڑی لوگوں کی توجہ کھو دے گی درست نہیں ہے ۔فلم میں اپنے کردار کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نیکتا نے کہا کہ فلم میں ایک اسمارٹ اور بہترین لڑکی کا کردار ادا کررہی ہوں اور میرے لیے اس پر پرفارم کرنا مشکل نہیں ہوگا کیونکہ ان دنوں فلم کی ریہرسل ہورہی ہیں جن میں مجھے کافی کچھ بتایا اور سکھایا جارہا ہے ۔ نیکتا نے مزید کہا کہ ایک ٹی وی میزبان کی حیثیت سے کیمرے کاسامنا کرنا اور ایک اداکارہ کی حیثیت سے پرفارم دیکھانا میرے تصور سے بھی مختلف ہے تاہم میں کوشش کررہی ہوں کہ اپنے کردار میں حقیقی پن دکھانے میں مکمل طور پر کامیاب ہوجاؤں ۔
ایک سوال پر نیکتا نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ابتداء ہی میں ایک بڑے بینرتلے بنائی جانیوالی فلم میں کام کرنے کا موقع مل رہا ہے امید ہے میں سیف علی خان جو خود ایک بڑے اداکار ہیں اور عارف علی جو پہلی مرتبہ کسی فلم کی ہدایات دے رہے ہیں سے بہت کچھ سیکھ پاؤں گی ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ رنبیر کپور اور ارمان میں موازنہ کرنا میرے لیے بہت مشکل ہے کیونکہ میں ابھی تک رنبیر سے ایک اداکارہ کی حیثیت سے نہیں ملی ہوں اور نہ ہی ان سے زیادہ گفتگو ہوئی ہے تاہم ارمان کے متعلق اتنا کہہ سکتی ہوں کہ وہ آگے بڑھنے کا خواہش مند ہے اور ہر مرتبہ ریہرسل کے دوران نیا انداز دکھانے کی کوشش کرتاہے امید ہے جب فلم کی شوٹنگز اسٹارٹ ہوں گی تو ہم ایک دوسرے کے ساتھ سے بہت خوش ہوں گے ۔موسیقار اے آر رحمان کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نیکتا نے کہا کہ بہت سی اداکارائیں فخر کرتی ہیں کہ انھیں رحمان سر کی موسیقی سے سجی فلموں میں کام کرنے سے کامیابی ملی مجھے بھی اس بات پر فخر ہے کہ وہ میری پہلی فلم کی موسیقی ترتیب دے رہے ہیں مگر کسی فلم یا اداکارہ کی کامیابی کے لیے موسیقی ہی سب کچھ نہیں ہوتی اس کے لیے فلم کا اسکرپٹ اور اداکارہ کی اپنے کردار پر پرفارمنس بھی بہت اہم ہوتی ہے ۔
اگر فلم کا اسکرپٹ کمزور یا اداکارہ کی پرفارمنس اچھی نہیں ہوگی تو فلم کیسے کامیاب ہوسکتی ہے مگر میں اتنا ضرور کہوں گی کہ اے آر رحمان کی موسیقی کبھی غلط نہیں ہوسکتی کیونکہ ہر فلم میں ان کے کام کو پسند کیا گیا ہے اور ان کی موسیقی ہٹ رہی ہے ۔ واضح رہے کہ سیف علی خان اور ان کے پارٹنر دنیش وجان امیتاز علی کے بھائی عارف علی کی ہدایات میں بنائی جانیوالی فلم میں پہلی مرتبہ متعارف کروا رہے ہیں ۔ ارمان جن کا اداکاری میں کوئی تجربہ نہیں ہے اس سے پہلے کرن جوہر کو بطور ہدایتکار اسسٹ کرنے کے علاوہ کرینہ کپور کی فلم ایک میں ایک تو میں ہدایتکار سکن بٹرا کو بھی اسسٹ کرچکے ہیں ۔ فلم میں شوٹنگ جلد شروع کردی جائیں گی اور اس موقع پر ارمان کی والدہ ریما جین جو رندھیر کپور اور رنبیر کپور کی بہن ہیں بھی موجود ہوں گی۔