سوات اور گرد و نواح میں 52 شدت کا زلزلہ

زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 اور گہرائی 88 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز ۔ فوٹو : فائل

خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونختواہ سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔


زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا سلسلہ اور گہرائی زمین میں 88 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے بعد شہری خوف کے عالم میں کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آئے اور کھلے محفوظ مقامات کی طرف چلے گئے۔
Load Next Story