روحانی دوست

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ ۔ فوٹو : فائل

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ

دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29
29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔
11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)
تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔
اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ''احسن '' والدہ کا نام '' شمسہ'' والد کا نام '' راشد۔''
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ)
2 کے حروف (ب،ک،ر)
3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت)
5 کے حروف (ہ،ن،ث)
6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ)
8 کے حروف (ح،ف،ض)
9 کے حروف (ط،ص،ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5)
تمام نمبروں کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2
گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ''شمسہ'' کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:
(2+9+1=12=1+2=3)
گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!


علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
7تا 13 مارچ 2022
پیر 7مارچ 2022
آج کا حاکم عدد 9 ہے۔9 کا 2 اور پیر کے ساتھ اچھا امتزاج تعلق نہیں ہے 2 نرم اور شگفتہ مزاج جب کہ 9 سخت اور کڑواہٹ رکھتا ہے۔1،2,3,5,6اور7کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔ 4,8 اور9 عدد والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِصدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ''یارحیم، یارحمٰن، یااللہ'' 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 8 مارچ 2022
آج کا حاکم عدد 8 ہے۔نامناسب حالات، تلخی، حادثہ، فساد، جنگ اور نقصانات کا اندیشہ ہے۔ یہ انفرادی اور اجتماعی دونوں لحاظ سے ہے۔
2,3,4,6,7 اور8 عدد والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔
1,6اور9 والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص''یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم'' 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درود شریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 9مارچ 2022
آج کا حاکم عدد 5 ہے۔سفر یعنی ہجرت ہوسکتی ہے۔ سوشل میڈیا اور نیوز چینلز کا بازار گرم رہے گا دنیا بدل رہی ہے۔1,2,5,6,7عدد والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔3,4اور8 عدد والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص''یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ'' 41 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 10 مارچ 2022
آج کا حاکم عدد 4 ہے۔ایک اور حواس باختہ کردینے والا دن ہوسکتا ہے کئی واقعات بالکل گمان کے برعکس ہوں گے۔1,2,3,6,7اور8 عدد والوں کے لیے ایک بہتر دن ہے۔4,5 اور9 عدد والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز،30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص''سورۂ فاتحہ 7 بار یا یاقدوس، یاوھابُ، یااللہ'' 21 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ11 مارچ 2022
آج کا حاکم عدد 8 ہے۔ایک مشکل اور مشقت لانے والا دن ہوسکتا ہے۔ ایک عام شخص سے لے کر خاص ممالک تک اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ 2,3,4,6,7 اور8 کے لیے بہتری کی امید ہے۔1,5اور9 عدد والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص''سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ'' 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔
ہفتہ 12 مارچ 2022
آج کا حاکم عدد 2 ہے۔حالات توقع سے بالکل برعکس ہوسکتے ہیں۔
لیکن جمعے سے قدرے بہتر دن کی امید کی جاسکتی ہے۔1,3,4,5,8اور9 عدد والوں کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔2,6 اور7 عدد کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یاکالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص''یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ'' 80 بار اول و آخر 11 بار درود شریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار13 مارچ 2022
آج کا حاکم نمبر5 ہے۔سیروتفریح کے لیے موزوں دن، مطالعے اور مشاہدے کے لیے موزوں ہے۔ ایک بہتر دن کی امید کی جاسکتی ہے۔1,2,5,6,7اور9 کے لیے اچھا دن کی امید ہے۔ 3,4اور8 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص''یاحی، یاقیوم، یااللہ'' 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔
Load Next Story