امریکی پابندیوں کے جواب میں روس نے بھی امریکا کو راکٹ انجنوں کی فراہمی بند کردی

واشنگٹن اپنی جھاڑو پر اڑ جائیں، ڈائریکٹر جنرل خلائی کارپوریشن روسکوسموس دیمتری روگوزین


ویب ڈیسک March 03, 2022
امریکا اور روس کے مابین یوکرین پر حملے کی وجہ سے کشیدگی جاری ہے—فائل فوٹو

LAHORE/KARACHI: روس کے یوکرین پر حملے کے بعد مغربی ممالک کی جانب سے عائد مختلف پابندیوں کے جواب میں ماسکو نے امریکا کو راکٹ انجنوں کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روس کے خلائی کارپوریشن روسکوسموس کے ڈائریکٹر جنرل دیمتری روگوزین نے ایک روسی ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ راکٹ انجنوں کی ترسیل 1990 کی دہائی کے وسط سے بہت فعال رہی ہے جس میں آر ڈی 180 انجن بھی شامل ہے جو ایٹلاس فائیو راکٹ کو طاقت دیتا ہے۔

انہوں نے امریکا کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ 'اپنی جھاڑو پر اڑ جائیں'۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ روسکومسوس بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے روسی حصے پر مشترکہ تجربات پر جرمنی کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا اور انہیں آزادانہ طور پر چلائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں