پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی کی معروف فٹبال کلب ’’چلیسی‘‘ خریدنے میں دلچسپی

برطانیہ میں قانونی ٹیم سے بھی مشاورت


ویب ڈیسک March 03, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان کی کاروباری شخصیت اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے معروف انگلش کلب چلیسی کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔

معروف انگلش فٹبال کلب چلیسی کے مالک رومن ابراہیم ووچ نے مبینہ طور پر اپنی ٹیم کو فروخت کے لیے پیش کردیا ہے، جس کی وجہ ماسکو کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد پریمیئر لیگ کی فرنچائز کے روسی مالک کے طور پر ان پر دباؤ بڑھنا تھا۔

اسپینش اسپورٹس ویب سائٹ اور خلیج ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی فٹبال ٹیم کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جس کے لیے وہ حال ہی میں برطانیہ کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاوید آفریدی کی ٹیم نے بدھ کی سہ پہر کو برطانیہ میں کھیلوں اور قانونی ایجنسی اور سرمایہ کاروں کا ایک گروپ جو معروف کلب کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں سے ملاقات کرچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید آفریدی کے علاوہ سوئس بلین ائیر ہنسجورگ ویس کا نام بھی چلیسی کو خریدنے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔

رومن ابراہیم ووچ کی جانب سے 2003 میں چلیسی خریدنے کے بعد ٹیم نے 5 پرئیمیر ٹائٹل، 5 ایف اے کپ اور دو چیمپئین لیگ کے ٹائٹلز اپنے نام کیے ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ابرامووچ نے مبینہ طور پر روسی صدر ولادی میر پوتن سے اپنے ذاتی اور کاروباری روابط کی وجہ سے برطانوی حکومت کی پابندیوں کی زد میں آنے کے خدشے چیلسی ایف سی کو فروخت کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں