پاکستان نے انسانی بنیادوں پر یوکرین میں بھارتی طلبہ کی مدد کی شاہ محمود قریشی

ویڈیو ضرور دیکھی ہوگی جس میں پریشان بھارتی طلبہ کو پاکستانی سفارتخانے نے انہیں کھانا پیش کیا، وزیر خارجہ


ویب ڈیسک March 03, 2022
انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کی واپسی کے لیے مسلسل کوشاں ہیں—فائل فوٹو

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے انسانی بنیادوں پر یوکرین میں 'پریشان' بھارتی طلبہ کی مدد کی ہے۔

یہ انکشاف انہوں نے سندھ کے ضلع میرپورخاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جہاں وزیر خارجہ نے یوکرین کی صورتحال پر بات کی۔ شاہ محمود قریشی اس وقت کئی دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پی ٹی آئی کے 'حقوق سندھ مارچ' کی قیادت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے ویڈیو ضرور دیکھی ہوگی جس میں پریشان بھارتی طلبہ کو پاکستانی سفارتخانے نے انہیں کھانا پیش کیا اور ان کی دیکھ بھال کی۔



 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ طلبعلم تھے اور پریشانی اور دباؤ میں تھے اس لیے ہم نے انسانی بنیادوں پر ان کے لیے جو ممکن تھا وہ کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پولینڈ، رومانیہ سمیت ہنگری نے پاکستان کو یوکرین سے تمام پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلا کا یقین دلایا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ طلبہ کی بڑی تعداد حفاظت کے ساتھ پہنچ گئی ہے اور جو رہ گئے ہیں ان کی وطن واپسی کےلیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے موجودہ صورتحال کو ایک 'چیلنج' قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی ایمبیسی اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |