یوکرین تنازع روسی افواج نے ماریوپول بندرگاہ کا محاصرہ کرلیا میئر

بجلی، خوراک، پانی، حرارتی نظام اور نقل و حمل کو منقطع کردیا

(فوٹو: الجزیرہ)

روسی افواج نے ماریوپول شہر کی بندرگاہ کا محاصرہ کرکے بجلی، خوراک، پانی، حرارتی نظام اور نقل و حمل کو منقطع کردیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی یوکرین کے شہر ماریوپول کے مئیر کا کہنا ہے کہ روسی افواج نے 24 گھنٹوں سے بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور بجلی، خوراک، پانی، حرارتی نظام اور نقل و حمل کو مکمل منقطع کردیا۔


مئیر ماریوپول وادیم بویچینکو نے دوسری جنگ عظیم کے دوران نازیوں کے ذریعہ روس کے دوسرے سب سے بڑے شہر کے محاصرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ لینن گراڈ کی طرح یہاں بھی ناکہ بندی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بویچینکو نے کہا کہ روسی فوجی بجلی، پانی اور ہیٹنگ سپلائی کی مرمت کرنے سے روک رہے ہیں جبکہ متعدد عیلوے اسٹیشنز کو بھی نقصان پہنچایا تاکہ ہم اپنی خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو نہ نکال سکیں۔

دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ماسکو یوکرین میں لڑائی کے خاتمے کے لیے بات چیت کررہا ہے لیکن فوجی ڈھانچے کو مکمل تباہ کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔
Load Next Story