یورپ کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ میں روسی بمباری سے آگ لگ گئی

جوہری پلانٹ میں دھماکہ ہوا تو چرنوبل سے 10 گنا زیادہ تباہی ہوگی، وزیرخارجہ یوکرین


ویب ڈیسک March 04, 2022
جوہری پلانٹ میں آگ روس کی مسلسل بمباری کے باعث لگی ،میئر دیمیترو اورلوف :فوٹو:انٹرنیٹ

یوکرین میں واقع یورپ کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ میں آگ لگ گئی۔ آگ روسی بمباری کے باعث لگی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اینرودر شہر کے میئر دیمیترو اورلوف کا کہنا ہے کہ جوہری پلانٹ میں آگ روس کی مسلسل بمباری کے باعث لگی۔

یوکرین کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری پلانٹ میں دھماکہ ہوا توچرنوبل سے 10 گنا زیادہ تباہی ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق روسی فوجیوں نے ٹینکوں کی مدد سے شہرمیں داخل ہونے اورجوہری پلانٹ پرقبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں نے یوکرین کے فوجیوں اورمقامی رہائشیوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ جوہری پلانٹ پرروس کے حملے اور آگ لگنے سے متعلق یوکرینی حکام سے رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب امریکا کی وزیر توانائی جینفر گرینہو نے کہا ہے کہ یوکرین میں جوہری پلانٹ کومحفوظ طریقہ کار اور ضابطوں کے تحت بند کردیا گیا ہے جبکہ یوکرینی حکام نے جمعہ کو پلانٹ میں لگی آگ کو بھی بجھادیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں