پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تاریخی سیریز ہورہی ہےآئی سی سی چیف ایگزیکٹو

آج پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا اہم دن ہے، چیف ایگزیکٹوپی سی بی فیصل حسنین


ویب ڈیسک March 04, 2022
آسٹریلین ٹیم کے تاریخی استقبال پرپی سی بی اورپاکستانی مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہو،سی ای اوکرکٹ آسٹریلیا

SWABI: آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈائس کا کہنا ہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تاریخی سیریز ہورہی ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل(آئی سی سی)، آسٹریلین کرکٹ بورڈ اورپاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے حکام نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈائس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز ہورہی ہے۔ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے بھی اہم ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلی نے کہا کہ پاکستان میں آج تاریخی دن ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم کے شاندار استقبال پرپی سی بی اورپاکستانی کرکٹ مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی تیاریاں دیکھ کر اعتماد مزید بڑھ گیاہے۔ کرکٹ سیریز سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستی کو بھی فروغ ملےگا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا اہم دن ہے۔پاکستانی مداحوں نے آسٹریلیا کودیکھنے کے لئے 24 سال انتظارکیا۔ راولپنڈی ٹیسٹ سے دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ روابط کا نیا آغاز ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں