سعودی عرب کی یوکرین اورروس کوثالثی کی پیشکش

سعودی عرب روس اوریوکرین کے تنازع کے سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے، شہزادہ محمد بن سلمان


ویب ڈیسک March 04, 2022
سعودی ولی عہد نے یوکرین تنازع پرروسی صدر کوسعودی عرب کے موقف سے آگاہ کیا:فوٹو:فائل

TAIPEI: سعودی عرب نے یوکرین اورروس کو تنازع کےحل کے لئے ثالثی کی پیش کش کردی ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی صدرولادی میرپیوٹن اوریوکرینی صدرولادیمیر زیلنسکی سے علیحدہ علیحدہ فون پرگفتگو کی۔سعودی ولی عہد نے دونوں رہنماؤں سے کہا کہ فریقین کے درمیان ثالثی کی کوششیں کرنے کے لئے تیارہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان تنازع کوسیاسی طورپرحل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کیا تھا۔ روسی صدر سے گفتگومیں سعودی ولی عہد نے یوکرین کی جنگ پر سعودی عرب کا موقف واضح کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں