سنی لیونی سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کے ساتھ کیا کرتی ہیں

سنی لیونی نے دیگر فنکاروں کو بھی سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں سے نمٹنے کا طریقہ بتایا


ویب ڈیسک March 04, 2022
سنی لیونی اسپائے تھرلر ویب سیریز ’’انامیکا‘‘ میں کام کررہی ہیں فوٹوفائل

MILAN: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کے ساتھ کیا کرتی ہیں۔

بدقسمتی سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید جسے ''سوشل میڈیا ٹرولنگ'' بھی کہاجاتا ہے اب بہت عام ہوگئی ہے۔ یہ بات کوئی راز نہیں کہ بالی ووڈ اداکار روزانہ کی بنیاد پر ٹرولنگ کا شکار ہوتے ہیں۔ اور کبھی کبھی تو سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید اداکاروں کی زندگی پر اتنی زیادہ اثر انداز ہوتی ہے وہ خود کو روک نہیں پاتے اور ان پر بلاوجہ تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادیتے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب سنی لیونی سے اس حوالے سے پوچھا گیا کہ آپ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید یا ٹرولنگ کا سامنا کیسے کرتی ہیں؟ تو انہوں نے اس کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے دیگر فنکاروں کو بھی تنقید نگاروں سے نمٹنے کا طریقہ بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: سنی لیونی نے خود کو بالی ووڈ انڈسٹری کی 'بدھو' قرار دے دیا

سنی لیونی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے صارفین سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ ان کی زندگی کا حصہ نہیں ہیں۔ اداکارہ نے بتایا اگر کوئی سوشل میڈیا پر کسی پر تنقید کرتا ہے تو اس کا مقصد سراسر توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اسلیے ان تنقید نگاروں کا سامنا کرنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ ان کے کمنٹس کو نہ پڑھاجائے اور انہیں ''بلاک'' کردیا جائے۔ لہذا میں سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو بلاک کردیتی ہوں۔

سنی لیونی نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر تنقید کرنے والے صارف ان فنکاروں کے پیچھے جاتے ہیں جو ان سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ ان کا مقصد صرف اور صرف توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ یہ چھوٹے بچوں کی طرح ہوتے ہیں جو توجہ چاہتے ہیں اب چاہے وہ اچھی چیز سے ملے یا بری چیز سے۔

یہ بھی پڑھیں: سنی لیونی نے انتخابی اکھاڑے میں اترنے کا فیصلہ کرلیا

سنی لیونی کو اکثر ان کی فلاپ فلموں اور ماضی کے کام کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ جب ان سے اس بارے میں پوچھا گیا کہ وہ یہ سب کیسے برداشت کرتی ہیں؟ تو اداکارہ نے کہا مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کیا کہہ رہا ہے کیونکہ یہ لوگ میری زندگی کا حصہ نہیں ہیں۔

اداکارہ نے کہا سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے لوگ میرے بلز ادا نہیں کرتے، کھانا بنانے میں میری مدد نہیں کرتے، بچوں کے ڈائپرز بدلنے میں میرا ساتھ نہیں دیتے، بلکہ یہ ٹرولرز کسی بھی طرح میری زندگی میں شامل نہیں ہیں، یہ میری فیملی کا حصہ نہیں ہیں، میرے ساتھ کھانا نہیں کھاتے، میرے دوست نہیں ہیں، بلکہ وہ میرے لیے کچھ بھی نہیں ہیں۔

سنی لیونی نے دیگر فنکاروں کو بھی تنقید نگاروں سے نمٹنے کا طریقہ بتاتے ہوئے ان پر زور دیا کہ خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے ان تمام لوگوں کو بلاک کریں۔ کیونکہ بلاک کرنا آسان ہے۔ میرے خیال میں بہت سارے لوگوں کو یہ کرنا چاہئے تب ہی ہم ایک بہتر جگہ پر رہ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میرے پاس صرف خوبصورت چہرہ نہیں بلکہ ٹیلنٹ بھی ہے، سنی لیونی

سنی لیونی نے اپنے بچوں کے بارے میں کہا کہ ان کے بچوں کی عمر ابھی صرف 4 اور 6 سال ہے اور انہوں نے اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سے بالکل دور رکھا ہوا ہے۔ وہ اور ان کے شوہر گھر میں ''نو فون پالیسی'' پر سختی سے عمل پیرا ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے بچے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز سے واقف نہیں ہیں۔ وہ اپنے بچوں کو موبائل فون اور سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت صحیح وقت اور صحیح عمر میں دیں گے۔

واضح رہے کہ سنی لیونی اسپائے تھرلر ویب سیریز ''انامیکا'' میں کام کررہی ہیں جو ایم ایکس پلیئر اسٹریمنگ ویب سائٹ پر 10 مارچ سے دکھائی جائے گی۔ اس ویب سیریز کو وکرم بھٹ نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ ویب سیریز ''انامیکا'' میں سنی لیونی کے ہمراہ اداکارہ سونالی سیگل، راہول دیو، سمیر سونی، شہزاد شیخ اور عائز خان بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |