اپوزیشن ہر بار عوام کے خلاف ہی کھڑی ہوتی ہے فواد چوہدری

اپوزیشن فری بوکس میں بیٹھ کر پاک آسٹریلیا میچ دیکھے اور لائحہ عمل بھی طے کریں، فواد چوہدری


ویب ڈیسک March 04, 2022
اپوزیشن فری بوکس میں بیٹھ کر پاک آسٹریلیا میچ دیکھے اور لائحہ عمل بھی طے کریں، فواد چوہدری (فوٹو : فائل)

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ہر دفعہ عوام کے خلاف ہی کھڑی ہوتی ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہر دفعہ عوام کے خلاف ہی کھڑی ہوتی ہے، اپوزیشن کو کہوں گا ایک فری بوکس دے دوں گا اس میں بیٹھ کر میچ دیکھیں اور لائحہ عمل بھی طے کریں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت اور پاکستان کی اسپورٹس کو آگے بڑھانا چاہیے، بھارت کے ساتھ لوگوں کا رابطہ باحال ہونا چاہیے،پاکستان بھارت کرکٹ کو بھی بحال ہونا چاہیے۔



اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 24 سال کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹاکرا آج راولپنڈی میں شروع ہورہا ہے، آسٹریلیا آپ کا شکریہ آپ نے یہ مارچ ہمارے لئےخوبصورت بنایا، پاکستان آپ کیلئے چشم براہ تھا،آسٹریلیا کے ہائ کمیشن کا شکریہ جنہوں نے اس ایونٹ کو ممکن بنانےکیلئے بہت محنت کی۔ وفاقی وزیر نے پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لئے دعائیہ کلمات بھی تحریر کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں