یوکرین کے ساحل پرکارگو جہاز دھماکے کے بعد ڈوب گیا
کارگو جہاز میں دھماکے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا
یوکرین کے ساحل کے قریب ایک کارگوجہاز دھماکے کے بعد ڈوب گیا۔ جہازکے عملے کے6 ارکان کوبچا لیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے ساحل کے قریب ایستونیا کا ایک کارگوجہاز دھماکے کے بعد ڈوب گیا۔ یوکرین کی ریسکیوسروس نے عملے کے 6 ارکان کوبچا لیا۔
بحری جہاز چند روز قبل اودیسا کے قریب چورنومورسک کی جنوبی بندرگاہ سے روانہ ہونے کے بعد یوکرین کے ساحل پر لنگر اندازہوا تھا۔ جہازمیں ہونے والے دھماکے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔
ایستونیا کی سرحد روس سے ملتی ہے اوروہ نیٹو کے رکن ممالک میں شامل ہے۔