کوئٹہ میں پہلے خواتین اسمارٹ پولیس اسٹیشن کا قیام

پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او زرغونہ منظور ترین کو تعینات کیا گیا ہے


ویب ڈیسک March 04, 2022
پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او زرغونہ منظور ترین کو تعینات کیا گیا ہے. فوٹو:سوشل میڈیا

ISLAMABAD: صوبائی دارالحکومت میں پہلے اسمارٹ خواتین پولیس اسٹیشن کا افتتاح ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں پہلے اسمارٹ خواتین پولیس اسٹیشن کا افتتاح آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کردیا، جب کہ اس پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او زرغونہ منظور ترین کو تعینات کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں آجی پولیس محسن بٹ و پولیس اعلیٰ افسران سمیت یو این کی شرمیلا رسول نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرمیلا رسول کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام صلاحیتوں سے بھرپور ہیں، خواتین پولیس اسٹیشن خواتین کے مسائل حل کرنے میں کردارادا کرے گا۔

آئی جی پولیس محسن بٹ کا کہنا تھا کہ یو این کا شکرگزار ہوں خواتین پولیس اسٹیشن قیام میں اہم کردار ادا کیا، پولیس اسٹیشن میں تعینات خوتین اہلکار خواتین کیلئے اہم کردار ادا کریں گی، خواتین اہلکار خواتین پولیس اسٹیشن کا نام روشن کریں گی، سابق ڈی آئی جی رزاق چیمہ کو اس وومن تھانے کے قیام بنانے کا سہرا جاتاہے، پولیس خواتین اسٹیشن کے قیام سے خواتین کے مسائل ایک چھت تلے حل نکلے گا، خواتین پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرنے سمیت جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں