پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں الصمصام 8 ختم ہوگئی

مشقوں میں سرچنگ، جنگی گشت اور دھماکا خیز آلات تلف کرنے کی کارروائیاں بھی کی گئیں


ویب ڈیسک March 04, 2022
(فوٹو : فائل)

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ تربیتی فوجی مشقیں الصمصام 8 دو ہفتوں بعد ختم ہوگئیں، مشقوں میں سرچنگ، جنگی گشت اور دھماکا خیز آلات تلف کرنے کی کارروائیاں بھی کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ تربیتی مشقیں الصمصام 8 نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ختم ہوگئیں۔ تقریب میں منگلا کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود اور رائل سعودی لینڈ فورسز کے میجر جنرل عبداللہ عید العتیبی نے شرکت کی۔

دو ہفتے جاری رہنے والی مشترکہ مشقیں رائل سعودی لینڈ فورسز اور پاک فوج کے درمیان دو طرفہ فوجی مشقوں کے سلسلے کا حصہ تھیں، مشترکہ مشقیں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر مرکوز تھیں جس میں سرچ، جنگی گشت اور دھماکا خیز آلات تلف کرنے کی مشقیں شامل تھیں۔

مشقوں کے دوران آپریشنل صلاحیتوں اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملا، تقریب میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے بھی شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں