بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کروا رہا ہے دفترخارجہ

یوکرین میں 7 ہزار پاکستانی طلبا تھے جن کی اکثریت پڑوسی ممالک میں منتقل ہوچکی، نئے امریکی سفیر کی تعیناتی خوش آئند ہے


ویب ڈیسک March 04, 2022
عالمی برادری کے سامنے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے،دفترخارجہ:فوٹو:فائل

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کروا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی برادری کے سامنے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوچکا، بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کروا رہا ہے، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا کھلا ثبوت ہے، کلبھوشن یادیو کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جارہا ہے، باربار کہنے کے باوجود بھارت کلبھوشن کو وکیل فراہم نہیں کررہا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان مخالف دہشت گردی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات بڑے ثبوت ہیں، بھارت پاکستان سے اچھے تعلقات نہیں چاہتا جب کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے اور بھارت سمیت تمام ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

پاکستان میں نئے امریکی سفیر کی تعیناتی

عاصم افتخار نے بتایا کہ پاکستان میں نئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو تعینات کردیا گیا ہے، امید ہے نئے سفیر کی تعیناتی خوش آئند ہے تعلقات کو فروغ ملے گا۔

یوکرین کے معاملے پر ترجمان نے بتایا کہ یوکرین میں 7 ہزار پاکستانی تھے جن میں تین ہزار طلباء ہیں، پاکستانیوں کی اکثریت پڑوسی ممالک منتقل ہوچکی، گزشتہ 9 روز سے یوکرین میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانیوں کے انخلا کے لیے دن رات کام کررہا ہے، 1453 پاکستانی ہنگری، رومانیہ اور پولینڈ منتقل ہوچکے ہیں اور بقیہ پاکستانیوں کے انخلا کا آپریشن جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں