لانگ مارچ آصفہ بھٹو ماتھے پر ڈرون کیمرا لگنے سے زخمی
ڈرون کیمرہ لگنے کے فوراً بعد بلاول بھٹو آصفہ کو لے کر کنٹینر کے اندر لے گئے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی
حکومت کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو سے ڈرون کیمرا جاٹکرایا جس سے وہ زخمی ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آصفہ بھٹو حکومت کے خلاف مارچ میں کنٹینر پر سوار تھیں کہ اس دوران ڈرون کیمرا ان کے ماتھے سے ٹکرا گیا جس سے وہ نیچے گرگئیں۔ آصفہ بھٹو کو کنٹینر میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
ڈرون کیمرہ لگنے کے فوراً بعد بلاول بھٹو آصفہ کو لے کر کنٹینر کے اندر چلے گئے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
بعد ازاں آصفہ بھٹو کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں موقع پر موجود ایم ایس ڈی ایچ کیو خانیوال ڈاکٹر نبیل سلیم کی سربراہی میں ٹیم نے ان کا معائنہ کیا، سرجن ڈاکٹر بابر نے آصفہ کی ڈریسنگ کی۔ ڈاکٹر نے ایک ٹانکہ لگانے کا بھی کہا تاہم بلاول بھٹو نے مشاورت تک ٹانکہ لگانے سے روک دیا۔
ڈاکٹر نبیل سیلم کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو کے ماتھے پر زخم ہوا جس کی فی الحال ڈریسنگ کی گئی ہے۔