دوسری شادی پر شوہر کو بیوی نے بھائی کیساتھ مل کرقتل کردیا
قتل کرنے کے بعد بیوی نے پولیس میں شوہر کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی
لبنان میں شامی خاتون نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر شوہر کو چھری کے وار کرکے ہلاک کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 33 سالہ بیوی کو شک تھا کہ اس کا شوہر دوسری شادی کر رہا ہے جس پر دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا بھی رہتا تھا۔
گزشتہ روز جھگڑے کے بعد بیوی نے اپنے 19 سالہ بھائی کو بلایا۔ رات میں جب شوہر سو گیا تو اپنے بھائی کی مدد سے شوہر کو تیز دھار چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔
لاش کو ٹھکانے لگانے کے دوسرے روز بیوی پولیس اسٹیشن گئی اور بتایا کہ میرے شوہر 5 روز سے لاپتہ ہیں۔ پولیس کو تفتیش کے دوران شک ہوا جس پر بیوی کو حراست میں لے لیا گیا۔
دوران تفتیش بیوی نے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے شریک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا جو ملزمہ کا بھائی ہے۔