AEMEND کے آئندہ 2 سال کے لیے عہدیداران اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین کا انتخاب
ایکسپریس نیوز کے ایاز خان کو سینئر نائب صدر منتخب کیا گیا
ایسوسی ایشن آف الیکڑانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ ڈائریکٹر نیوز (AEMEND) کے سالانہ اجلاس میں آئندہ دو سال کے لئے نئے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا انتخاب کرلیا گیا۔
جیو نیوز کے اظہر عباس صدر، ایکسپریس نیوز کے ایاز خان سینئر نائب صدر، اے آر وائی کے عماد یوسف نائب صدر، نیوز ون کے حافظ طارق محمود جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ نیونیوز کے محمد عثمان اور ٹوئنٹی فور نیوز کے میاں طاہر جوائنٹ سیکرٹریز اور اب تک نیوز کے شہاب محمود کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
ایگزیکٹو کمیٹی میں ڈان نیوز کے زاہد مظہر، سما نیوز کے فرحان ملک، آج نیوز کے راشد محمود، ہم نیوز کے محمد مالک، دنیا نیوز کے حبیب اکرم، پبلک نیوز کے فواد خورشید، وش ٹی وی کے اویس بلوچ، خیبر ٹی وی کے مبارک علی اور ڈیجیٹل میڈیا کے نوشاد علی کو منتخب کیا گیا۔
اجلاس میں ملک میں میڈیا کی عمومی صورتحال، صحافیوں کو درپیش مسائل اور دیگر چینلجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں نیوز چینلز کے لئے ضابطہ اخلاق کو مزید مؤثر بنانے صحافیوں کی تربیت اور ایڈیٹرز کے کردار کو مضبوط کرنے پر زور دیا گیا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں متعدد قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔