کراچی میں نوجوان نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

متوفی کی شناخت وجیہ حیدر سے ہوئی اور وہ ناظم آباد کا رہائشی تھا، پولیس


ویب ڈیسک March 04, 2022
پولیس کے مطابق وجیہ حیدر کا اعلیٰ تعلیم کے لیے اٹلی کی یونیورسٹی میں ایڈمیشن بھی ہوچکا تھا—فائل فوٹو

پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں نوجوان نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس کےمطابق پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں وجیہ حیدر نامی نوجوان نے بلڈنگ سے چھلانگ لگائی، متوفی ناظم آباد کا رہائشی تھا۔

پولیس کے مطابق جس عمارت سے وجیہ حیدر نے چھلانگ لگائی وہاں ایک امیگریشن کنسلٹنٹ کا دفتر واقع ہے جہاں متوفی آیا تھا، وجیہ کا اعلیٰ تعلیم کے لیے اٹلی کی یونیورسٹی میں ایڈمیشن بھی ہوچکا تھا۔

حکام کنسلٹنٹ کمپنی کا حوالے دے کر بتایا کہ وجیہ حیدر نے کمپنی کے عملے سے اپنا کیس واپس مانگا اور اس وقت متوفی بہت پریشان لگ رہا تھا اور کسی سے زیادہ بات چیت بھی نہیں کی اور پھر شام کو اچانک اس نے عمارت سے چھلانگ لگادی۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں