رمضان المبارک میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 200 روپے سے تجاوز کرسکتی ہے

حکومت اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مستحکم اور چارہ کی ایکسپورٹ پر پابندی لگائے، ڈیری ایسوسی ایشن


ویب ڈیسک March 04, 2022
رہنماؤں نے کہا کہ کراچی میں تیزی سے جانوروں میں زخم اورداغ والی بیماری پھیل رہی ہے—فائل فوٹو

کراچی: ڈیری اینڈ کیٹل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے حکومت کو خبر دارکیا ہے کہ اگر اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مستحکم اور چارہ کی ایکسپورٹ پر پابندی نہ لگائی گئی تو رمضان المبارک میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 200روپے سے تجاوز کرجائے گی۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ جانوروں میں گانٹھ کی بیماری پر محکمہ لائیوسٹاک نے لائحہ عمل نہ بنایا تو پنجاب میں یہ بیماری تیزی سے پھیل سکتی ہے جس سے ڈیری سیکٹردوماہ میں تباہ ہوسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شاکرعمرگجراورسینٹرل پنجاب کے صدر محمد خان بابر بھٹی ایڈوکیٹ نے لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ کراچی میں تیزی کے ساتھ جانوروں کی کھالوں پر زخم اورداغ والی بیماری پھیل رہی ہے اور ہر فارم پر متاثرہ جانور موجود ہیں جس کے لیے محکمہ کوئی اقدامات اٹھا رہا ہے اور نہ ہی اس کے لیے کوئی احتیاطی تدابیر اپنائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارمرز میں تشویش پائی جارہی ہے اور اگر اس وائرس کا شکار پنجاب اور دیگر صوبے ہوگئے تو ڈیری سیکٹر بری طرح تباہ ہو جائے گا لہذا حکومت سندھ سے جانوروں کی دوسرےصوبوں میں نقل و حمل پر پابندی عائد کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں