شین وارن کی انتقال سے کچھ گھنٹے قبل راڈنی مارش کی موت پر تعزیت کی ٹوئٹ وائرل
کرکٹ آسٹریلیا ایک ہی روز دو عظیم کھلاڑیوں سے محروم
کراچی:
دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن نے انتقال سے 12 گھنٹے قبل راڈنی مارش کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا تھا تاہم وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ اس دنیا میں چند گھنٹوں کے مہمان ہیں۔
شین وارن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ راڈنی مارش کی موت کا سن کر افسوس ہوا، وہ ایک لیجنڈ تھے انکی وجہ سے کئی نوجوان بچوں نے آسٹریلیا کی نمائندگی کا عزم کیا۔ انہوں مزید لکھا کہ میری جانب سے انکے اہلخانہ کے لیے دلی ہمدردی!۔
سابق آسٹریلوی کرکٹ اور لیگ اسپن کی یونیورسٹی کہلائے جانے والے شین وارن 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 145 ٹیسٹ میں 708 وکٹیں حاصل کیں۔
اسی طرح ون ڈے 194 ایک روزہ میچز میں 293 اور 73 ٹی ٹوئنٹی میں 70 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آسٹریلیا دو عظیم کرکٹرز سے راڈنی مارش اور شین وارن سے محروم ہوگیا۔
24 سال بعد دورہ پاکستان پر موجود آسٹریلوی ٹیم نے آنجہانی کرکٹر راڈنی مارش کے انتقال پر پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز راڈنی مارش کی یاد میں بازوؤں پرسیاہ پٹی بھی باندھی تھی۔