تاج محل میں پاکستان کے حق میں نعرہ لگانے پر نوجوان گرفتار

پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا


ویب ڈیسک March 04, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

PESHAWAR: مغل بادشاہ شاہ جہاں کے تین روزہ 367 ویں عرس کے موقع پر ایک نوجوان نے پاکستان کے حق میں نعرے لگادیئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں محبت کی علامت سمجھے جانے والے تاج محل میں مغل بادشاہ شاہ جہاں کی عرس کی تقریب کے موقع پر ایک نوجوان نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے جس کے بعد ہجوم نےاس نوجوان کو تشدد نشانہ بناڈالا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تاج گنج پولیس نے پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔

مغل بادشاہ کی عرس کی تقریبات کے موقع پر تاج محل میں مفت داخلے کی وجہ سے لوگوں کا ہجوم تھا جبکہ مشرقی اور مغربی دروازوں پر لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔

مغل شہنشاہ کے عرس کی تقریبات کے موقع پر لوگوں کو شاہ جہاں کی قبر پر حاضری کا موقع فراہم کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |