کراچی گنجان آباد ہو چکا تمام اڈوں کو شہر سے باہر ہونا چاہیے سندھ ہائی کورٹ
جیکب لائن کا برا حال ہوگیا، بڑی مشکل سے بس اڈے شہر سے باہرگئے،جسٹس سید حسن اظہر کے ریمارکس
لاہور:
سندھ ہائی کورٹ نے لی مارکیٹ بس اسٹینڈ ختم کرکے پلازہ بنانے کے خلاف درخواست پر سیکریٹری بلدیات اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس سید حسن اطہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لی مارکیٹ بس اسٹینڈ ختم کرکے پلازہ بنانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہر گنجان آباد ہوچکا، سب اڈوں کو شہر سے باہر ہونا چاہیے۔
جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جیکب لائن کا برا حال ہوچکا ہے، بڑی مشکل سے بس اڈے شہر سے باہر گئے، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، سیکریٹری بلدیات کا جواب آنے دیں، عدالت نے سیکریٹری بلدیات اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سے جواب طلب کرلیا۔
دائردرخواست میں موقف اپنایاگیا تھاکہ لی مارکیٹ پر قدیم بس اسٹینڈ قائم ہے، بس اسٹینڈ ختم کرکے متبادل لائٹ ہاؤس مارکیٹ بنائی جارہی ہے، رفاعی پلاٹ پر بسیں کھڑی ہوتی تھیں اب کمرشل پلازہ بنایا جا رہا ہے، کے ایم سی، وزارت ٹرانسپورٹ کو کارروائی سے روکا جائے۔