دوران پروازائیرہوسٹس کی روتے بچے کوبہلانے کی ویڈیو وائرل

بچے نے ائیرہوسٹس کی گود میں پہلے رونا بند کیا اورپھرسو گیا


ویب ڈیسک March 05, 2022
پروازکے دوران ائیرہوسٹس کی بچے کوبہلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی:فوٹو:سوشل میڈیا

MADRID: دوران پرواز روتے ہوئے بچے کوبہلاتی اورچپ کراتی ائیرہوسٹس کی ویڈیونے دیکھنے والوں کے دل جیت لئے۔

محبت اورشفقت سے روتے ہوئے بچے کوچپ کرانے کی کوشش کرتی ائیرہوسٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔برازیل کے ایک شہرسے دوسرے شہرجانے والے طیارے کے ننھے مسافرنے کسی بات پرخفا ہوکرجورونا شروع کیا توکسی سے چپ نہ ہوا۔

بچے کے گھروالے بھی اسے چپ کرانے میں ناکام ہوئے تو ائیرہوسٹس نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لیا اوربچے کوگود میں لے کربہلانا شروع کیا۔ اورپھرائیرہوسٹس کی محنت رنگ لائی اوربچے نے پہلے رونا بند کیا اورپھر ائیرہوسٹس کی گود میں ہی سوگیا۔

ائیرہوسٹس کی بچے کوچپ کرانے کی ویڈیو کی سوشل میڈیا کے صارفین نے خوب تعریفیں کیں اورائیرہوسٹس کے رویے کومثالی قراردیا۔ اب تک 16 لاکھ سے زائد افراد اس ویڈیو کودیکھ چکے ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں