بس کے کنڈیکٹر کا مسافر خاتون پر تشدد پولیس نے صرف جرمانہ کرکے چھوڑ دیا

بس کنڈیکٹر کو خاتون سے بدتمیزی سے پیش آنے اور ہاتھ اٹھانے پر ایکشن لیتے ہوئے جرمانہ عائد کیا گیا


Staff Reporter March 05, 2022
بس کنڈیکٹر کو خاتون سے بدتمیزی سے پیش آنے اور ہاتھ اٹھانے پر ایکشن لیتے ہوئے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ فوٹو : فائل

کراچی میں بس کے کنڈیکٹر نے مسافر خاتون پر تشدد کیا جب کہ پولیس نے صرف جرمانہ کرکے چھوڑ دیا۔

کراچی میں بس کے کنڈیکٹر کی خاتون سے بدسلوکی کی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک بس کے کنڈیکٹر نے خاتون سے بدتمیزی کی اور بے رحمی سے تھپڑ مارے۔



 

واقعے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا، ایس ایس پی ٹریفک ویسٹ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر عمل کرواتے ہوئے ٹریفک ویسٹ کے افسران و ملازمان کو کاروائی کا حکم دیا۔

ایس او شیرشاہ معین الدین شیخ اور آر کے شیراز احمدنے ہمراہ اسٹاف کے بس نمبر PE-5943 کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایکشن لیا۔

بس کنڈیکٹر کو خاتون سے بدتمیزی سے پیش آنے اور ہاتھ اٹھانے پر ایکشن لیتے ہوئے جرمانہ عائد کیا گیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک ویسٹ کراچی نورالحق رندنےایس او آر کے شیرشاہ کو کارروائی کرنے پر انعامی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں