کوئی روسی صدر پوٹن کوقتل کردے تویہ دنیا کیلئےبڑی خدمت ہوگیامریکی سینیٹر

موجودہ صورتحال کے خاتمے کی ایک ہی صورت ہے کہ کوئی صدرپوٹن کوختم کردے،لنزے گراہم

سینیٹرلنزے گراہم کوروسی صدرسے متعلق بیان پرشدید تنقید کا سامنا ہے:فوٹو:فائل

امریکی سینیٹرلنزے گراہم کا کہنا ہے کہ اگرکوئی روسی صدرپوٹن کوقتل کردے تویہ روس اوردنیا کے لئے بہت بڑی خدمت ہوگی۔

امریکا کی ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرلنزے گراہم کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ جوکچھ ہورہا اس کوختم کرنے کی ایک ہی صورت ہے کہ کوئی صدرپوٹن کوقتل کردے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اگرکوئی روسی شہری صدرپوٹن کوقتل کردے تو یہ اس کی اپنے ملک اوردنیا کے لئے بڑی خدمت ہوگی۔سینیٹر لنزے گراہم نے روم کے حکمران جولیس سیزر کو قتل کرنے والے ایک رومی کے حوالے سے کہا کہ کیا روس میں کوئی بروٹس ہے؟



سینیٹرلنزے گراہم کوروسی صدر سے متعلق بیان پرشدید تنقید کا سامنا ہے۔
Load Next Story