روس کا یوکرین کے 2شہروں میں عارضی جنگ بندی کا اعلان

جنگ بندی کا مقصد شہریوں کوانخلا کی سہولت فراہم کرنا ہے، روسی وزارت دفاع


ویب ڈیسک March 05, 2022
شہریوں کے انخلا کے دوران کوئی فوجی کارروائی نہیں کریں گے،روسی وزارت دفاع:فوٹو:فائل

روس نے انسانی بنیادوں پریوکرین کے 2 شہروں میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی بنیادوں پریوکرین کے 2 شہروں ماریوپل اوروولونواخا میں عارضی جنگ بندی کی جارہی ہے۔

روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ماریوپل اوروولونواخا میں جنگ بندی کا مقصد شہریوں کوانخلا کی سہولت دینا ہے۔اس سلسلے میں یوکرینی حکام سے بات ہوگئی ہے۔ شہریوں کے انخلا کے دوران کسی قسم کی فوجی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

ماریوپل کے میئر وادیم بوئیچنکو نے روسی فوجیوں کے حملے اور ناکہ بندی کے دوران انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |