یوکرین سے پہلا پاکستانی طالبعلم وطن واپس پہنچ گیا اہم انکشافات

یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے کا کردار صفر ہے، ہمیں سمجھ نہیں آتی تھی کہ دن رات کیسے گزریں گے، طالب علم جنید


ویب ڈیسک March 05, 2022
یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے کا کردار صفر ہے، ہمیں سمجھ نہیں آتی تھی کہ دن رات کیسے گزریں گے، طالب علم جنید۔ فوٹو:ایکسپریس

ISLAMABAD: یوکرین سے وطن واپس آنے والے پہلے طالب علم جنید حسین نے وہاں کے حالات کے حوالے سے اہم انکشافات کئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یوکرین سے پہلا پاکستانی طالبعلم استنبول کے راستے وطن واپس پہنچ گیا ہے، واپس آنے والا طالب علم جنید حسین کراچی کے علاقے گارڈن کا رہائشی ہے، اور 4 ماہ قبل میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے یوکرین گیا تھا۔

وطن واپس آنے والے جنید حسین نے یوکرین کے حالات کے حوالے سے اہم انکشافات کئے اور بتایا کہ بہت سے طالبعلم یوکرین میں بے یارومددگار پڑے ہیں، اور پاکستانی سفارتخانے کا کردار یوکرین میں صفر ہے، سفارتخانے نے کہا کہ صرف 3 دن کی رہائش ہم دیں گے اس کے بعد ہماری طرف سے کچھ نہیں، ہمیں سمجھ نہیں آتی تھی کہ دن کیسے گزرے گا اور کیسے رات بسر ہوگی۔

جنید حسین کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالی کا لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ ایسے حالات سے نکال کر مجھے واپس وطن پہنچایا، میرے علاقے کے سینیٹر خدا بخش بابر کی مہربانی سے میں واپس وطن پہنچا ہوں، کیوں کہ انہوں نے میرے لئے ٹکٹ کا بندوبست کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں