امید ہے پارلیمنٹ میں حکومتی ارکان پیکا کیخلاف ووٹ دیں گے شہبازشریف
آئین میں دی گئی آزادیوں پر سیاہ قوانین کے ذریعے شب خون مارا جارہا ہے، شہبازشریف
RAWALPINDI:
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے امید ظاہر کی ہے کہ پارلیمنٹ میں حکومتی ارکان پیکا کیخلاف ووٹ دیں گے۔
ایسوسی ایشن آف الیکڑانک میڈیا ایڈیٹز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمینڈ) کے نومنتخب عہدیداروں سے ملاقات میں مبارک دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آپ نے قیادت ایسے مرحلے پر سنبھالی ہے جب صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر کاری حملے ہورہے ہیں، آئین میں دی گئی آزادیوں پر سیاہ قوانین کے ذریعے شب خون مارا جارہا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پیکا کی منسوخی کے لئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دستور میں دی گئی صحافت، اظہار رائے اور شہری آزادیوں کے تحفظ اور فروغ کی جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں، صحافت اور سیاست جمہوری نظام کی بقائ، فروغ اور تحفظ میں ہمیشہ ساتھ ساتھ رہے ہیں، صحافت اور سیاست دونوں کے بغیر کسی ایک کی آزادی قائم نہیں رہ سکتی۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ہم پیکا کالے قانون کو مسترد کرچکے ہیں، آرڈیننس کی پارلیمنٹ سے منسوخی کے لئے قرارداد جمع کرادی ہے، امید ہے کہ حکومت کے اتحادی اور باضمیر حکومتی ارکان بھی پیکا آرڈیننس کی منسوخی کے لئے قرارداد کے حق میں ووٹ دیں گے۔