
اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے دوران پشاور کی جامع مسجد میں خونی واقعہ ہوا، اس کونی واقعے میں 57 افراد شہید اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے، خیبر پختونخوا پولیس اور تحقیقاتی و تفتیشی اداروں نے زبردست کام کیا ہے، کے پی کے کی پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے دھماکے کے تینوں ملزمان کی شناخت کرلی اور ان تک پہنچ چکے ہیں، آئندہ ایک دوروز تک پولیس ان ملزمان تک پہنچ جائے گی۔
اسلام آباد :5 مارچ 2022
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 5, 2022
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا ملکی و سیاسی صورتحال پر ویڈیو پیغام جاری@ImranKhanPTI @PakPMO
( ایڈمن پوسٹ) pic.twitter.com/miaqQlDMex
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ میں نوازشریف کی طرف سے پاسپورٹ سے متعلق کوئی درخواست نہیں آئی ہے، اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کا بڑا شور مچایا جا رہا ہے، لیکن اجلاس کی ریکوزیشن کی درخواست بھی ابھی موصول نہیں ہوئی، ریکوزیشن کی درخواست موصول ہونے کے بعد 14 روز کے اندر اسپیکر نے اجلاس بلانا ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اجلاس کی ریکوزیشن اور عدم اعتماد کی تحریک دو مختلف چیزیں ہیں، دونوں اکٹھی نہیں ہیں، عدم اعتماد کی تحریک پر بھی دو، تین دن اسپیکر کے پاس ہوتے ہیں اور 7 دن اس پر تقریریں اور اس کے بعد ووٹنگ ہوتی ہے، اس سارے عمل میں ایک مہینہ نہیں تو 24 سے 25 دن لگ سکتے ہیں، ابھی دلی دور است، اپوزیشن عوام میں غلط فہمیاں پید ا نہ کرے، عمران خان 5 سال پورے کریں گے، ملک سیلابوں، زلزلوں یا بیماریوں سے تباہ و برباد نہیں ہوتے، ملک کو افواہوں، تخریب اور انتشار کی باتوں سے نقصان پہنچتا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔