عدم اعتماد اپوزیشن کا وہ بچہ ہے جوگلی میں کھوگیا ہےفواد چوہدری

پیپلزپارٹی حکومت کی تبدیلی کے بجائے زرداری فیملی سے پارٹی واپس لے، فواد چوہدری


ویب ڈیسک March 05, 2022
اتحادی ڈٹ کرعمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،فواد چوہدری:فوٹو:فائل

وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد اپوزیشن کا وہ بچہ ہے جوگلی میں کھوگیا ہے۔

لاہور میں وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہ عدم اعتماد اپوزیشن کا وہ بچہ ہے جوگلی میں کھوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹےکا کہا گیا اب 72 گھنٹے ہوگئے ہیں عدم اعتماد نہیں آئی اگلے 24 گھنٹے میں عدم اعتماد لے کرآئیں۔ اتحادیوں نے تعاون کا یقین دلایا ہے اور اتحادی ڈٹ کرعمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان ،شہباز شریف اور دیگر کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی جن لوگوں کے نام لیےگئے ہیں کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ ہیں انہوں نے تحریک استحقاق جمع کرائی ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ 4 ڈویژنز تک محدود ہوگئی ہے اور زرداری نے ضیاالحق کا خواب پورا کردیا۔ پیپلزپارٹی حکومت کی تبدیلی کی بجائے زرداری فیملی سے پارٹی واپس لے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ تاثردینا کہ ہمارے مغربی بلاک کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے ہیں غلط ہے۔ امریکا سے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں اور وزیراعظم بہت جلد یورپ کا دورہ کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فوجی حل کی کبھی حمایت نہیں کی۔ روس اوریوکرین تنازع پرپاکستان کا موقف بڑا واضح ہے دونوں میں جنگ ختم ہونی چاہیے اورمذاکرات ہونے چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں