ڈھائی سالہ بچے کو اغوا کرکے 80 لاکھ روپے مانگنے والا سگا پھوپھا نکلا
پھوپھا نوید نے ساتھی ملزمان کو بچے کو اغواء کرنے کے عوض 10 لاکھ روپے کا ایڈوانس چیک بھی دیا تھا، پولیس ترجمان
ڈھائی سالہ کمسن بچے کو اغواء کرکے 80 لاکھ روپے تاوان مانگنے والا سگا پھوپھا اغواء کار نکلا۔
سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی لوہاراں میں ڈھائی سالہ اذان نامی بچے کو اغواء کرنے والے مرکزی ملزم کو اس کے ساتھیوں سمیت پولیس نے گرفتار کرلیا، اور انکشاف ہوا کہ اغوا کار کوئی غیر نہیں بلکہ بچے کا سگا پھوپھا تھا، جس نے بچے کے تاوان میں 80 لاکھ روپے طلب کئے تھے۔
تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس کے مطابق دو روز قبل کوٹلی لوہاراں مغربی کے رہائشی علی حمزہ کے ڈھائی سالہ بچے اذان کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کیا تھا، اور اغوا کاروں نے بچے کے گھر میں پرچی پھینکی جس پر بچے سے متعلق رابطہ کرنے کے لیے اسکائپ آئی ڈی درج تھی، اور جب بچے کے اہل خانہ نے اسکائپ آئی ڈی پر رابطہ کیا تو ملزمان نے بچے کی واپسی کے لیے 80 لاکھ روپے تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا، اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں بچے کو جان سے مار دینے کی دھمکی دی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اہل خانہ سے تفتیش کے بعد ڈی پی او سیالکوٹ نے بچے کی بحفاظت بازیابی کو ممکن بنانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیں، جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کی اور ملزمان کو گرفتار کرکے بچے کو بحفاظت بازیاب کرالیا، گرفتار ہونے والوں میں اذان کا سگا پھوپھا نوید بھی شامل تھا، جس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بچے کو اغواء کیا، اور اپنے ساتھی ملزمان کو بچے کو اغواء کرنے کے عوض 10 لاکھ روپے کا ایڈوانس چیک بھی دیا تھا۔