یاسر شاہ کی مشکل وقت میں شین وارن نے مدد کیوقار یونس
عظیم اسپنر کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی
کراچی:
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کا کہنا ہے کہ شین وارن دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی تھے، یاسر شاہ کو کیرئیر میں مشکل کا سامنا ہوا تو انجہانی لیگ اسپنر نے انکی مدد کی۔
پنڈی ٹیسٹ میچ کے دوران سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق کرکٹرز اور میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی، اس موقع پر وقار یونس نے کہا کہ شین وارن کرکٹ ورلڈ کے بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ اچھے انسان تھے، یاسر شاہ جب انٹرنیشنل کیرئیر میں مشکلات کا شکار تھے تو شین وارن نے انکی مدد کی۔
تقریب میں کھیلوں سے وابستہ ملکی اور غیر ملکی صحافیوں نے شین وارن کو خراج تحسین پیش کیااور میڈیا باکس میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی جبکہ میڈیا باکس میں شین وارن کی تصویر بھی آویزاں کی گئیں۔
گزشتہ روز وقار یونس نے شین وارن کے انتقال پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ' مجھے یقین نہیں آتا کہ یہ خبر سن رہا ہوں۔ ہماری کرکٹ کمیونٹی کے لیے بہت افسوسناک دن ہے۔ میرے دور کا سب سے بڑا سپر اسٹار چلا گیا۔ شین وارن اہلخانہ اور دوستوں سے تعزیت!۔

Shane Warne no more..
اس سے قبل راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی تھی۔
یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث 52 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئے تھے۔
سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن چھٹیاں گزارنے کے لیے تھائی لینڈ کے علاقے کوہ سمائی میں قائم اپنے ولا میں موجود تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا تھا۔