کل پِچ پر بال گھومے گی آسٹریلوی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اظہر علی

اظہر علی کا کہنا ہے کہ جب مجھے لگے گا کہ میں پاکستان کے لیے اچھا نہیں کھیل سکتا تو کسی دوسرے کھلاڑی کو موقع دوں گا


ویب ڈیسک March 05, 2022
آسٹریلوی ٹیم کو آؤٹ کرنا آسان نہیں ہوگا، اظہر علی

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز ٹیسٹ کھلاڑی اظہر علی کا کہنا ہے کہ میچ کے تیسرے روز بال پچ پر ٹرن ہوگی جس سے ریورس سوئنگ بھی ممکن ہے، کل آسٹریلوی کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 185 رنز کی شاندار انفرادی اننگز کھیلنے والے اظہر علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کو آوٹ کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا، کوشش کریں گے اچھی بال کریں، امام الحق نے بھی بہت اچھا کھیلا، مجھے پاکستان میں آسڑیلیا کے خلاف کھیلنا بہت اچھا لگا، آسٹریلوی ٹیم کے خلاف کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم کو ہمیں بہت اچھی بولنگ کرنا پڑے گی، آج پہلے سیشن میں ہم اسکور تیز نہیں کرسکے، کھانے کے بعد اسکور تیز کرنے کی کوشش کی، اسپنر کے مقابلے میں رنز اور ڈبل سنچری بنانا چاہتا تھا لیکن میں نے رسک لیا اور آوٹ ہوگیا، آسٹریلوی بولرز کی بہترین بولنگ کی وجہ سے رن ریٹ کم رہا۔

اظہر علی نے کہا کہ کھیل کے دوسرے روز ہماری کوشش تھی کہ آسڑیلیا کی دو وکٹس گر جائیں لیکن لائٹ کم ہونے سے میچ مکمل نہ ہوسکا، خراب موسم کی وجہ سے میچ کی دوسری اننگز کے دوران لائٹ خراب ہوئی۔ ایک سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ جب مجھے لگے گا کہ میں پاکستان کے لیے اچھا نہیں کھیل سکتا تو کسی دوسرے کھلاڑی کو موقع دوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں