فیصل آباد تھانہ روڈ والا میں پولیس کی کارروائی 3 ڈاکو ہلاک
ہلاک ملزمان میں بدنام زمانہ ڈاکو آسو امرایا بھی شامل ہے،سنگین مقدمات میں مطلوب تھا،پولیس
فیصل آباد کے علاقے تھانہ روڈ والا میں مبینہ پولیس مقابلے کےنتیجے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی آئی اے کی اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی ،پولیس ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے نارنگ کوٹھی پر چھاپہ مارا تو ملزمان اور اس کے دیگر ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی،جس کےبعد پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پولیس کی جوابی فائرنگ میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان میں بدنام زمانہ ڈاکو آسو امرایا اور اس کے دو ساتھی شامل ہیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم آسو امرایا سنگین مقدمات میں مطلوب تھا اور پولیس وین پر فائرنگ کے واقعہ میں بھی ملوث تھا،آسو امرایا کو چند ماہ قبل جیل منتقل کیا جارہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے پولیس وین پر حملہ کردیا تھا اورملزم کے ساتھی اسے چھڑا لے گئے تھے جبکہ حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے تھے ۔