طالبان سے اب ان کی زبان میں بات کریں گے پرویز رشید

ایک بار مذاکرات کروگے تو دو بار کریں گے،ایک بار وار کروگے تو دو بار کریں گے،وفاقی وزیر اطلاعات


APP/Monitoring Desk February 21, 2014
ایک بار مذاکرات کروگے تو دو بار کریں گے،ایک بار وار کروگے تو دو بار کریں گے،وفاقی وزیر اطلاعات۔ فوٹو: آن لائن/فائل

WASHINGTON: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ مسلح افواج دفاع کا مکمل حق رکھتی ہیں۔

ایک بار مذاکرات کرو گے تو دو بار مذاکرات کریں گے۔ ایک بار وارکروگے تو دو بار کریں گے۔ جمعرات کو ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ طالبان سے ان کی زبان میں بات کریں گے، جس طرح کا طرز عمل طالبان اختیار کریں گے اسی مناسبت سے ردعمل ہوگا۔ طالبان مذاکرات کا راستہ اپناتے ہیں تو اولین ترجیح مذاکرات ہوں گے۔ امن اور مذاکرات پر یقین رکھنے والوں کیلیے دروازے کھلے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں