ماہرین نے مشینی ’جاسوس ٹڈا‘ تیار کرلیا

مستقبل میں اہم کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکے گا


ویب ڈیسک March 05, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

سائسنی ماہرین نے ایک ایسا شاندار روبوٹک ٹڈا تیار کیا ہے جس پر کسی کو شک بھی نہیں ہوگا اور اسے جاسوسی کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

پیٹسبرگ یونیورسٹی کے انجینئرز کیڑے نما روبوٹس بنانے میں مہارت رکھتے ہیں جو مشکل مقامات پر پہنچنے والی جگہوں پر پہنچنے اور نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اسی یونیورسٹی کے طالب علموں نے ماہر اساتذہ کی نگرانی میں مشینی جاسوس ٹڈا تیار کیا ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ مستقبل میں بہت سارے اہم کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

صنعتی انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کے طالب علم کے طور پر پروجیکٹ کی قیادت کرنے والے جونفینگ گاؤ نے کہا کہ 'ان روبوٹس کو امیجنگ یا ماحولیاتی تشخیص کے لیے محدود علاقوں تک رسائی، پانی کے نمونے لینے، یا ساختی تشخیص کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے'۔

Bug

انہوں نے کہا کہ جاسوس ٹڈا پولیمر کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے جو بجلی سے چند گھنٹوں میں چارج کیا جاسکتا ہے جبکہ اسکی جوڑائی 10 ملی میٹر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں