قلات میں قومی شاہراہ پر گاڑیوں میں تصادم 2 افراد جاں بحق متعدد زخمی

حادثہ تیز رفتار کے باعث پیش آیا، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، لیویز ذرائع

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور لیویز کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔ فوٹو:فائل

کراچی:
منگچر کے علاقے بدرنگ میں قومی شاہراہ پر 2 گاڑیوں میں ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر بدرنگ میں قومی شاہراہ پر 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوگئے۔


لیویز زرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور لیویز کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طور پر معلومات ملی ہیں کہ حادثہ تیز رفتار کے باعث پیش آیا۔

 
Load Next Story