پشاور دھماکا حملہ آور اور سہولت کاروں کی نئی فوٹیج سامنے آگئی

سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور اور سہولت کار دھماکے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں


ویب ڈیسک March 06, 2022
سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور اور سہولت کار دھماکے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔ فوٹو : اسکرین گریب

لاہور: پشاور دھماکے کے حملہ آور اور سہولت کاروں کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے سے پہلے تینوں دہشت گرد آپس میں بات چیت کرتے رہے، حملہ آور کوچہ رسالدار کے قریب پہنچا تو سہولت کاروں نے روکا، سہولت کاروں نے خودکش حملہ آور کو واپس بلایا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور دھماکے میں ملوث تینوں ملزمان تک پہنچ چکے، وزیر داخلہ

حملہ آور اپنے ساتھیوں سے بات چیت کرتا رہا، پھر تینوں دہشت گرد کوہاٹی چوک کی طرف گئے، کچھ دیر بعد حملہ آور اکیلے واپس آیا، دھماکے کا پوائنٹ بتا کر سہولت کار رک گئے اور سہولت کار گھڑی پر ٹائم دیکھ کر حملہ آوور کو روانہ کر دیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں