‏فضل الرحمان کے 48 گھنٹے اور بلاول کے 5 دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے فواد چوہدری 

آئندہ ہفتے اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں کو واپس چلی جائے گی، فواد چوہدری


ویب ڈیسک March 06, 2022
آئندہ ہفتے میں اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جائے گی، فواد چوہدری ۔ فوٹو:فائل

وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا ‏فضل الرحمان کے 48 گھنٹے اور بلاول کے 5 دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے 48 گھنٹے اور بلاول بھٹو کے 5 دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے، لیکن میں بتا رہا ہوں آئندہ ہفتے میں اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جائے گی اور ان کے تمام دعووں سے مکمل ہوا نکل جائے گی۔



وزیراطلاعات نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے بعد اہم دورے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول کی عمران خان کو مستعفی ہونے کیلیے 5 دن کی مہلت

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم سے کہتے ہیں کہ 5 روز کے اندر خود مستعفی ہوجائیں، عمران خان اسمبلی توڑواور ہمارا مقابلہ کرو، اگر آپ خود مستعفی نہ ہوئے تو ہم اسلام آباد آکر آپ کا بندوبست کریں گے، عدم اعتماد لائیں گے اور آپ کو ہٹا کر رہیں گے، پانچ دن بعد ہمارے نمبر پورے ہو چکے ہوں گے، ایوان میں ہر ایم این اے عدم اعتماد میں ہمارے ساتھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں