دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری اطمینان بخش ہے بلاول بھٹو زرداری

فورسز پر حملے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،سربراہ پاکستان پیپلزپارٹی


Staff Reporter February 21, 2014
فورسز پر حملے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،سربراہ پاکستان پیپلزپارٹی، فوٹو : فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تازہ ترین پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ اب دہشت گردوں کے خلاف دمادم مست قلندر ہوگا، فورسز پر حملے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ ،انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا نہ صرف پیچھا کیا جائے بلکہ ایسے آپریشن سے ہی دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے پاکستان کو محفوظ بنایا جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں