سوناکشی سنہا کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

سوناکشی سنہا پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک تقریب میں شرکت کرنے کے37 لاکھ روپے وصول کیے تھے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک March 06, 2022
ایونٹ آرگنائزر نے اداکارہ سوناکشی سنہا کے خلاف شکایت درج کروائی ہے، فوٹوفائل

CANBERRA: بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا مبینہ طور پر دھوکا دہی کے ایک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد مشکل میں پھنس گئیں۔ اداکارہ پر دہلی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت نہ کرنے کا الزام ہے جس کے لیے انہوں نے 37 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مراد آباد کے رہائشی ایونٹ آرگنائزر پرمود شرما نے دہلی میں ایک تقریب منعقد کی تھی جس میں سوناکشی سنہا بطور چیف گیسٹ (مہمان خصوصی) مدعو تھیں۔ تاہم اداکارہ تقریب میں نہیں پہنچیں جس کے بعد تقریب کے منتظم نے اداکارہ سے ان کے پیسے واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کیسا تھ خفیہ شادی کی خبروں پر سوناکشی سنہا کا ردعمل

رپورٹس میں یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ تقاضا کرنے کے باوجود سوناکشی سنہا کے مینجر نے ایونٹ آرگنائزر کو پیسے واپس دینے سے انکار کردیا۔ جب متاثرہ شخص کو بار بار اداکارہ سے رابطہ کرنے کے باوجود پیسے نہیں ملے تو اس نے سوناکشی سنہا کے خلاف دھوکا دہی کی شکایت درج کروائی۔

رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا اس کیس میں بیان ریکارڈ کروانے کی غرض سے مراد آباد آئی تھیں، لیکن اس کے بعد مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے عدالت نے اداکارہ کے وارنٹ جاری کردئیے ہیں۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ شادی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ان تمام خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں