پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے پر غور

وفاقی حکومت کی اعلیٰ قیادت نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قوتوں اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔


عامر خان February 21, 2014
وفاقی حکومت کی اعلیٰ قیادت نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قوتوں اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

دہشت گردوں کی جانب سے پے در پے حملوں کے بعد وفاقی حکومت کی اعلیٰ قیادت نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کرنے سے، قبل ایک مرتبہ پھر سیاسی قوتوں اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے حکومت آل پارٹیز کانفرنس یا پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے پر غور کررہی ہے ،وزیر اعظم نواز شریف ازخود کسی بھی بڑے ممکنہ آپریشن کی منظوری دینے سے قبل سیاسی قوتوں سے براہ راست رابطہ کریں گے اور آئندہ چند روز میں اس حوالے سے وہ سیاسی قوتوں سے رابطوں کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔اہم ترین ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ حکومت سنجیدگی سے مذاکراتی عمل کوکامیاب بنانے کے لیے عمل پیرا ہے تاہم پے درپے حملوں کے بعد مذاکراتی عمل میں ڈیٖڈ لاک پیدا ہوا ،اب جب تک طالبان قیادت غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان نہیں کرتی مذاکراتی عمل کوشروع نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں