یواے ای میں خاتون کو چھیڑنے پر قید اور ہزاروں درہم جرمانے کا قانون

خواتین کے لیے مختص مقامات پر اگر کوئی مرد پایا گیا تو اس پر بھی جرمانہ عائد کیا جائے گا


ویب ڈیسک March 06, 2022
اماراتی پبلک پراسیکیوشن نے قانون کی وضاحت پیش کی ہے (فوٹو، فائل)

KHUSHAB: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں خواتین کو ہراساں کرنے یا چھیڑ خانی پر ایک سال تک قید اور 10 ہزار درہم جرمانے کی سزا کا قانون نافذ العمل ہوگیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اماراتی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ سڑکوں پر کوئی شخص خواتین کو ہراساں کرتا یا چھیڑتا ہوا پایا گیا توا اسے قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ لڑکیوں یا عورتوں کے لیے مخصوص مقامات جہاں مردوں کا داخلہ ممنوع ہو وہاں اگر کوئی مرد پایا گیا تو اس پر بھی مذکورہ قانون کا اطلاق ہوگا۔

پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ سڑک پر خواتین کو نامناسب الفاظ سے مخاطب کرنے یا کوئی غلط حرکت کرکے انہیں تنگ کرنے کی کوشش کی گئی تو ایسے شخص کو دس ہزار درہم جرمانہ اور ایک سال تک جیل کی سزا ہوگی۔

پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ اماراتی عدالت آرٹیکل 412 کے تحت مجرم کو مذکورہ بالا سزاؤں میں سے کوئی ایک یا دونوں سنا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں پبلک پراسیکیوشن نئے ترمیم شدہ قوانین کی عوام میں آگاہی کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے مہم چلا رہا ہے، مذکورہ قانون کی وضاحت بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |