گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا بینکنگ نظام کو جلد ڈیجیٹل کرنے کا اعلان

بینکنگ نظام ڈیجیٹل ہونے کے بعد شہریوں کو بینک جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، رضا باقر


ویب ڈیسک March 06, 2022
پانچ بینکوں کو جلد ڈیجیٹل لائسنس جاری کریں گے، رضا باقر (فوٹو فائل)

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ بینکنگ سیکٹر میں ٹیکنالوجی لانا چاہتے ہیں، پانچ ڈیجیٹل بینکوں کو جلد لائسنس جاری کریں گے جس کے بعد بینکنگ کا نظام ڈیجیٹل ہوجائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی لٹریچر فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ تیس مارچ تک ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس کے لیے بینکوں سے درخواستیں وصول کررہے ہیں، اس کے بعد پانچ بینکوں کو جلد ڈیجیٹل لائسنس جاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ صارفین کیلئےمسابقت بڑھ جائے، اس کے تحت ہم نے عام موبائل کے ذریعےآسان موبائل اکاؤنٹ کی سہولت متعارف کروائی، اب اسمارٹ فون کے ذریعے بھی اکاؤنٹ کھولاجاسکتا ہے۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئےآسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی سہولت متعارف کروائی، راست کے ذریعے صارفین موبائل فونز پر بینک کی تمام سہولیات حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر میں مسابقت بڑھانا چاہتے ہیں، ڈیجیٹل بینکنگ کا نظام متعارف ہونے کے بعد صارفین کو بینک جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |