پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ راولپنڈی شہر میں داخل نہیں ہوگا روٹ تبدیل

پی پی قیادت نے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے پیش نظر روٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا


ویب ڈیسک March 06, 2022
پیپلز پارٹی کا یہ لانگ مارچ 34 شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا (فوٹو : فائل)

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے پنڈی ٹیسٹ کی وجہ سے لانگ مارچ کا روٹ تبدیل کرتے ہوئے شرکا کو لیاقت باغ کے بجائے ٹی چوک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کا روٹ تبدیل کرتے ہوئے اب راولپنڈی شہر میں داخل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، شرکا لیاقت باغ کے بجائے راوت ٹی چوک پر پہنچیں گے اور رات وہیں قیام کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو راوت ٹی چوک پر لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے، جس کے بعد لانگ مارچ راوت ٹی چوک سےاسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف موڑ دیا جائے گا اور پھر شرکا فیض آباد سے ہوتے ہوئے ڈی چوک پہنچ کر پڑاؤ ڈالیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے پنڈی اسٹیڈیم میں جاری پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے باعث روٹ تبدیل کیا ہے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو کا قافلہ لاہور کے علاقے ناصر باغ سے داتا دربار کے لیے روانہ ہوگیا، قافلے میں آصفہ بھٹو سمیت سینئر قیادت موجود ہے جبکہ بیرسٹر اعتزاز احسن پر ٹرک پر سوار ہیں۔ بلاول بھٹو کا قافلہ داتا دربار کے باہر حاضری کے بعد اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں