ملتان شہید میجر جہاں زیب فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
کور کمانڈر سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
KARACHI:
پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجر جہاںزیب عدنان کو پورے فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
شہید کی نماز جنازہ آرمی گرائونڈ میں ادا کی گئی جس میں کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل عابد پرویز، میجر جنرل فیض محمد خان بنگش، بریگیڈیئر محمد علی کے علاوہ آر پی او ملتان کیپٹن ریٹائرڈ امین وینس، سی پی او چوہدری سلطان، صوبائی وزیر جیل خانہ عبدالوحید آرائیں، رکن اسمبلی محمد علی کھوکھر، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ نمازجنازہ سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے پڑھائی۔ سپردخاک کرنے سے قبل شہید میجر جہاںزیب عدنان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل عابد پرویز نے شہید کے والد کرنل ریٹائرڈ نور محمد کو وردی، اسٹک اور کیپ پیش کی۔
شہید کے رشتے دار بھی بڑی تعداد میں وہاں موجود تھے۔ والد، والدہ اور بہن بھائیوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی نماز جنازہ میں جتنی بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں اس سے شدت پسندوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ شکست کھا چکے ہیں، میجر جہاںزیب کی شہادت کے ساتھ ہزاروں میجر جہاںزیب پیدا ہوں گے اور وہ وطن پر شہید ہونے کیلیے ہر وقت تیار ملیں گے، ملکی سلامتی کیلیے پاک فوج ہر محاذ پر لڑ رہی ہے، ہم شہید کے وارث ہیں اور اس بات پر ہمیں فخر ہے۔ نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ بعدازاں شہید میجر جہاں زیب کی قبر پر صدر، وزیراعظم ، چیف آف آرمی اسٹاف، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت مختلف اہم شخصیات کی طرف سے پھول چڑھائے گئے۔ اس موقع پر خصوصی دعا بھی کرائی گئی، شہید کے والد کو رہنمائوں کی طرف سے تعزیتی پیغامات دیے گئے۔