کراچی میں ایک ہفتے کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 871 ملزمان گرفتار

مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 68 موٹرسائیکلیں تحویل میں لے لی گئی ہیں، پولیس کا دعویٰ


ویب ڈیسک March 06, 2022
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزمان سے برآمد شدہ اسلحہ فارنزک کے لیے روانہ کردیا گیا ہے—فائل فوٹو

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں میں مجموعی طور پر 871 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق منشیات فروشی کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 100 کلو 528 گرام چرس، ایک کلو 291 گرام ہیروئن اور دو کلو 224 گرام آئس برآمد کی گئی۔

علاوہ ازیں زیر حراست اسٹریٹ کرمنلز سے وارداتوں میں استعمال شدہ 122 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق شہر بھر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین 12 مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 14 زخمیوں سمیت 18 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 18 پستول، 11 موٹر سائیکلیں اور شہریوں سے چھینا گیا سامان برآمد کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزمان سے برآمد شدہ اسلحہ فرانزک کے لیے روانہ کردیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 68 موٹرسائیکلیں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں