واٹس ایپ نے کمیونٹی کو دیگر سے منفرد رکھنے پر کام شروع کردیا

واٹس ایپ نے رواں سال کے آغاز پر کمیونٹی فیچر کے حوالے سے اعلان کیا تھا


ویب ڈیسک March 06, 2022
(فوٹو فائل)

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے کمیونٹی کو دیگر گروپس سے منفرد اور علیحدہ رکھنے پر کام شروع کردیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے اپنے دنیا بھر میں موجود 2 ارب سے زائد صارفین کے لیے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں، جن کا مقصد صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ٹیکنالوجی کی دنیا میں سرفہرست رہنا ہے۔

واٹس ایپ نے اب گروپس سے تنگ صارفین کی آسانی کے لیے ایک نئی تبدیلی پر کام شروع کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اب واٹس ایپ پر ایک ساتھ تمام گروپس پر پیغام بھیجنا ممکن

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے کمیونٹی کو دیگر گروپس اور نمبروں سے علیحدہ رکھنے کے لیے ایپ میں ایک نیا ٹیب شامل کیا ہے، جس پر کلک کرنے کے بعد تمام گروپس نظر آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی پریشانی دور کردی

اسے بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا گروپس سے تنگ صارفین کے لیے زبردست فیچر

غیرمصدقہ اطلاع کے مطابق صارف جب مستقبل میں واٹس ایپ کھولے گا تو بائیں جانب کمیونٹی گروپ کا نشان نظر آئے گا، جس پر کلک کرنے کے بعد تمام گروپس نظر آجائیں گے۔

whatsapp

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں